ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نوجوانوں کو سنگھ سے جوڑنے کیلئے خاکہ تیار کیا جائے گا: آر ایس ایس 

نوجوانوں کو سنگھ سے جوڑنے کیلئے خاکہ تیار کیا جائے گا: آر ایس ایس 

Mon, 16 Oct 2017 10:17:49    S.O. News Service

نئی دہلی،15؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے نوجوانوں کو بڑے پیمانے پر تنظیم سے منسلک کرنے کے لئے تین سال کا خاکہ تیار کیا ہے جس میں 15 سال سے کم عمر کے لڑکوں کو باقاعدہ شاخ سے منسلک کرنے اور زیادہ سے زیادہ 15 سال عمر کے نوجوانوں کے لیے ہفتہ واری ملن پروگرام کی کوششوں کو منظم طریقہ سے آگے بڑھایا جائے گا۔ سنگھ کے آل انڈیا پرموشنل منموہن وید نے بتایا کہ معاشرے میں سنگھ کا کام بڑھاہے۔سنگھ کے کاموں کی توسیع میں نوجوانوں کا اہم رول رہا ہے ۔آر ایس ایس کا ایک عہد ہے ’ جوائن آر ایس ایس ‘ جس کے ذریعے بڑی تعداد میں جدید ٹیکنالوجی کے جانکار نوجوان سنگھ میں شامل ہو رہے ہیں ۔ ’جوائن آر ایس ایس‘ کے ذریعے سے جڑنے والے نوجوانوں کی تعداد میں 2015 کے مقابلے 2016 میں 48 فیصدی اور 2017 میں 52 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ واضح ہو کہ ان تناسب کا انکشاف آر ایس ایس کیلئے بہت بڑی خبر ہے ۔ یہ تمام اعداد و شمار جنوری سے جون تک کے ہیں جن میں 20 سے 35 سال کی عمر کے نوجوانوں کی تعداد زیادہ ہے ۔ کچھ سیاسی جماعتوں کے، آر ایس ایس سے نوجوانوں کے فاصلے بنانے کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے آر ایس ایس نے ملک بھر میں اس کی شاخوں کے بارے میں اعداد و شمار کے ذریعے زور دیا کہ گزشتہ برسوں میں آر ایس ایس کی خدمات ، شاخوں کی تعداد اور نوجوانوں کے تعاون میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ آر ایس ایس کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال سنگھ کی شاخ کے مقامات کی تعداد میں 550 کا اضافہ ہوا ہے۔ فی الحال 34 ہزار سے زائد مقامات پر روزانہ شاخ اور 15 ہزار سے زائد مقامات پر ہفتہ واری ملن پروگرام منعقد ہو رہے ہین ۔ یعنی تقریبا 49 ہزار 493 مقامات پر سنگھ شاخوں کے ذریعے معاشرے میں آر ایس ایس کا پیغام پہنچ رہا ہے ۔ سنگھ کے عہدیدار نے بتایا کہ سنگھ گاؤں کی ترقی ، باہمی تعلق کی ہم آہنگی ،روشن خیالی اور سماجی ہم آہنگی جیسی سرگرمیوں پر کام کر رہا ہے ۔ سنگھ نے یہ بھی بتایا کہ کارکنوں کی کوششوں سے تقریبا 450 گاؤں میں قابل ذکر تبدیلی آئی ہے ۔ آر ایس ایس یہ بھی مانتا ہے کہ خاندان خوشحال اور مضبوط ہوگا تو ’ راشٹر ‘ بھی خود کفیل ہوگی ۔ اس فکر کے تحت سنگھ کے کارکنوں نے 15 سال پہلے کرناٹک میں روشن خیالی مہم شروع کیا۔ آج اس کے مثبت نتائج سامنے آر ہے ہیں ، اس مہم کو پورے ملک میں چلایا جا رہا ہے اور اس کے مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ باہمی روشن خیالی کی اہمیت کو سمجھنے کے لئے سب کو ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی ایک کتاب پڑھنی چاہئے جوباہمی روشن خیالی کے موضوع پر ان کے اور جین سنت آچاریہ مہا پریگیہ کے ساتھ گفتگو پر مبنی ہے۔ اس کتاب میں خاندانی اقدار اور قوم کی تعمیر پر مشعل راہ نکات پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ بھوپال میں آل انڈیا ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ میں آر ایس ایس شاخوں کی توسیع کے سلسلے میں تین سال کے منصوبہ کا خاکہ تیار کیا گیا۔ اس اجلاس میں آر ایس ایس سر براہ موہن بھاگوت اور اعلی عہدہ دار سریش بھیا جی جوشی سمیت سینئر ’ کار سیوکوں ‘ نے حصہ لیا ۔ملک بھر کے 350 سنگھ کے کارکن اور 11 علاقوں اور 42 صوبوں کے عہدیدار اس میٹنگ میں شامل ہوئے ۔ 


Share: